The news is by your side.

Advertisement

مقبوضہ کشمیر میں عید کے روز بھی بھارتی مظالم جاری، 2 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر: بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی عید پر بھی نہ رکی، بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے عید کے روز دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم عید پر بھی جاری رہے، عید الفطر کے روز بھی بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

وادی میں عیدالفطر کی نماز کے بعد بھارت مخالف مظاہرے کئے گئے جس میں مظاہرین نے پاکستان کے حق میں نعرے لگائے اور پاکستانی جھنڈے لہرائے۔

بھارتی فورسز نے مظاہرین کو روکنے کے لیے آنسو گیس کے شیل برسائے اور پیلٹ گن کا استعمال کیا، مظاہرین سے جھڑپوں کے دوران بھارتی فوج نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں دو نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں نوجوان کی شہادت کے خلاف اب بھی مظاہرے کیے جارہے ہیں اور کئی مقامات پر بھارتی فوج سے جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک میں بھی کشمیر میں بھارتی فورسز کی جارحیت جاری تھی، کپواڑہ میں چھ کشمیریوں کو شہید کردیا گیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں