site
stats
سندھ

تاوان کے لیے اغوا کیے گئے دو نوجوان مبینہ ٹاؤن تھانے سے بازیاب

کراچی : سینٹرل ڈویژن پولیس نے تھانہ مبینہ ٹاؤن پر چھاپہ مارا اورتاوان کے لیے اغوا کیے گئے دو نوجوانوں کو بازیاب کرا لیا۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل ڈویژن پولیس نے دو نوجوانوں کے والدین کی شکایت پر مبینہ ٹاعٔن پر چھاپہ مار کر دونوں نوجوانوں کو بازیاب کروالیا دونوں نوجوانوں کے والدین سے رہائی کے عوض تاوان مانگا جا رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق نوجوانوں کو پولیس اور پی کیو آر اہلکاروں نے حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا تھا اور رہائی کے لیے پولیس اہلکاروں نے والدین سے پانچ لاکھ تاوان مانگا تھا اور بات چیت کے بعد پچاس ہزار روپے میں مان گئے تھے۔

سینٹرل ڈویژن پولیس کا کہنا ہے مبینہ ٹاؤن تھانے سے بازیاب کرائے گئے ذیشان کو بلال کالونی اور یامین کو نیو کراچی سے اغوا کیا گیا تھا اور اہل خانہ سے بازیابی کے عوض رقم کا تقاضہ کیا جا رہا تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانے سے گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں جب کہ دیگر ذمہ دار افسران کے خلاف تحقیقات جاری ہیں جس کی روشنی میں مذید گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔

 

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top