تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فرانس میں طوفانی بارشیں اور سیلاب، 2 افراد ہلاک

پیرس : فرانس کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں اور سیلاب کے باعث متعدد رہائشی عمارتیں متاثر جبکہ دو افراد ہلاک ہوگئے، محکمہ موسمیات نے کہا ہے طوفان کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے رکن ملک فرانس میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال کے بعد متعدد گھروں میں سیلابی پانی داخل ہوگیا ہےجبکہ دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ شمالی فرانس میں گذشتہ رات سیلاب کے باعث 37 سالہ شخص اپنی کار میں مردہ حالت میں پایا گیا ہنگامی خدامت انجام دینے والے عملے کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص ڈوب کر ہلاک ہوا تھا۔

دوسری جانب فرانس کے وسط جنوبی حصّے میں ایک خاتون سیلاب میں ڈوبے ہوئے گھر سے پانی نکالنے کی کوشش کررہی تھی کہ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مذکورہ خاتون دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہلاک ہوئی اور سیلابی ریلے کے ساتھ بہے گئی، متاثرہ خاتون کی نعش فرانس علاقے گروینی کے ایک دریا سے ملی تھی۔

فرانس کے محکمہ موسمیات نے بدھ کے روز بیان جاری کیا ہے کہ فرانس میں طوفان کا خطرہ مزید بڑھتا جارہا ہے۔

فرانسیسی پولیس کا کہنا تھا کہ گذشتہ ماہ 26 تاریخ کو 6 سالہ لڑکی شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ہلاک ہوگئی تھی جس کی لاش درخت کی شاخوں کے درمیان سے برآمد ہوئی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے کچھ علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ میٹیوں (محکمہ موسمیات فرانس) نے بیان میں کہا ہے کہ مئی سے اب تک 182،000 مرتبہ ریکارڈ آسمانی بجلی چمکی ہے۔ جس نے سنہ 2009 کی آسمانی بجلی کا ریکارڈ بھی ٹور دیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -