The news is by your side.

Advertisement

مسافر طیارہ گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

واشنگٹن: امریکی ریاست کنساس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے تنیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کنساس کے جانسن کاؤنٹی ایئرپورٹ سے ایک انجن والے طیارے نے اُڑان بھری، طیارہ حادثے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

طیارہ سال نو کا جشن منانے کے بعد اپنی منزل کی جانب جارہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا۔

فیڈرل ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ ایک انجن والا طیارہ ایم ٹو او ایس کے ایک بازو میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں حادثہ رونما ہوا۔

رپورٹ کے مطابق فائر فائٹرز نے 20 منٹ کی جدوجہد کے بعد خشک کیمیائی پاؤڈر اور جھاگ کا استعمال کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت فوری طور پر ممکن نہیں ہوسکی ہے، شناخت کے لیے فرانزک ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: خراب موسم، پائلٹ کی کھیتوں میں کریش لینڈنگ، ویڈیو وائرل

حادثے کا شکار طیارے کا فلائٹ ڈیٹا موصول نہیں ہوسکا، اے ٹی سی آڈیو کے مطابق پائلٹ کو جنوب کی طرف روانگی کے لیے شام 4 بجکر 3 منٹ پر کلیئر کردیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ امریکا میں چھوٹے طیاروں کے حادثات میں اضافہ ہوا ہے، اعدادو شمار کے مطابق 2018 میں 393 طیارے حادثے کا شکار ہوگئے تھے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں