تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 2 مریض زندگی ہار گئے

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 مریض انتقال کرگئے جب کہ 121 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 13 ہزار 945 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 121 میں کیسز رپورٹ ہوئے اور شرح 0.87 فیصد رہی، ملک بھر میں اس وقت کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 117 ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ 72 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

 

قومی ادارہ صحت کے اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 15 لاکھ 71 ہزار 894 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جن میں سے 15 لاکھ 36 ہزار 170 مریض صحتیاب ہوچکے جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 607 ہوئی ہے۔

Comments

- Advertisement -