تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کرونا کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری، مزید 2 اموات

اسلام آباد: بہترین ویکسی نیشن اور حکومتی اقدامات سے ملک بھر میں کرونا کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں 24گھنٹےمیں کروناسے مزید 2افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد عالمی وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 28ہزار894ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے 46ہزار564ٹیسٹ کیےگئے، جن میں سے 359 مثبت پائے گئے، 24گھنٹے میں ملک میں کرونا کےکیسز مثبت آنےکی شرح0.77 فیصد رہی۔

این سی او سی نے بتایا کہ اس وقت ملک بھر کے اسپتالوں میں کرونا میں مبتلا666زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

دوسری جانب گذشتہ روز ملک بھر میں مزید 1,352,030 افراد کو کرونا ویکسین لگائی گئی، جس کے بعد 144,064,235کو کرونا ویکسین دی جاچکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق اب تک 6 کروڑ سے زائد افراد مکمل ویکسی نیشن کراچکے ہیں جبکہ 8 کروڑ سے زائد افراد سنگل ڈوز لگواچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -