ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

لاہور پولیس کے مزید 2 اہلکاروں میں کوروناکی تصدیق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں  پولیس کے مزید 2 اہلکار وں میں کوروناکی تصدیق ہوگئی ، جس کے بعد کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کی تعداد5ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پولیس اسٹیشن نولکھا کے مزید2 اہلکار وں میں کوروناکی تصدیق ہوگئی ، جس کے بعد تھانےمیں تعینات کوروناسےمتاثرہ اہلکاروں کی تعداد5ہوگئی ہے۔

خیال رہے پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ 928مریض ہیں جبکہ وائرس سے 11 اموات اور 6 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ترجمان ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ لاہور میں کوروناوائرس کے5 نئے مریض رپورٹ ہوئے ، جس کت بعد تعداد 204 ہوگئی، ڈی جی خان سے213 ، ملتان 91 ، رائے ونڈ میں 142 مریض ہیں۔

ترجمان کے مطابق فیصل آباد میں کورونا وائرس کے5 ننکانہ صاحب 13، راولپنڈی 53، جہلم میں28 مریض ہیں جبکہ سیالکوٹ ، اٹک ، قصور میں ایک ایک مریض ہے۔

ہیلتھ کیئر ترجمان نے مزید بتایا گوجرانوالہ 14، گجرات میں91، منڈی بہاوالدین میں14 ، حافظ آباد 5 اور نارووال میں بھی کورونا وائرس کے2مریض زیر علاج ہیں۔

ملتان 2، وہاڑی 8، فیصل آباد 9، رحیم یار خان میں 3 ، ڈی جی خان میں 5 ،بہاولنگر 3، لودھراں میں 2 ، خوشاب، بہاولپور ، لیہ میں ایک ایک مریض ، سرگودھا 10، میانوالی میں 3مریض ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں