ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

پنجاب میں نئے ڈینگی کیسز رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبہ پنجاب میں ڈینگی وائرس کے 2 کیسز رپورٹ ہوگئے، جنوری 2020 سے اب تک ڈینگی کے کل 62 مصدقہ مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے 2 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ ہونے والے مریضوں کا تعلق راولپنڈی اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ جنوری 2020 سے اب تک ڈینگی کے کل 62 مصدقہ مریض رپورٹ ہو چکے ہیں، صوبے بھر میں ڈینگی کے 6 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 56 صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان کے مطابق صوبے بھر میں رواں سال ڈینگی سے کوئی قیمتی جان ضائع نہیں ہوئی۔ 24 گھنٹوں کے دوران 602 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے، مشتبہ مریضوں کو سرویلنس میں رکھ کر ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں جبکہ انہیں ابتدائی طبی امداد بھی دی جا رہی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں صوبے کے 11 سو 4 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا، عوام سے گزارش ہے کہ ارد گرد کے ماحول کو خشک اور صاف رکھ کر ڈینگی وائرس سے محفوظ رہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ڈینگی کی علامات ظاہر ہونے پر طبی رہنمائی کے لیے 1033 پر رابطہ کریں۔

Comments

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں