The news is by your side.

Advertisement

بلوچستان کو گیس فراہم کرنے والی 3 میں‌ سے 2 لائنیں ٹوٹ گئیں، گیس کی فراہمی متاثر

کوئٹہ : بلوچستان کو گیس سپلائی کرنے والی دو لائینں ٹوٹ گئیں جس کے باعث متعدد علاقوں کو گیس کی سپلائی متاثر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سوئی سڈرن گیس کمپنی نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کو گیس سپلائی کرنے والی تین میں سے 2 لائنیں متاثر ہوئیں ہیں۔

ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ گیس گراہم کرنے والی دونوں لائنیں بارش کی وجہ سے متاثر ہوئیں، بی بی نانی کے قریب ٹونٹے والی لائنوں سے بلوچستان کو گیس کی سپلائی متاثر ہوگی۔

لائن ٹوٹنے سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ ملحقہ علاقوں کو 20 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کم سپلائی رہے گی۔

سوئی سڈرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ ایس ایس جی سی کی ٹیموں نے مرمتی کام شروع کردیا ہے، آئندہ 24 گھنٹوں میں مرمتی کام مکمل کرکے سپلائی بحال کردی جائے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں