تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کامن ویلتھ گیمز سے واپسی پر 2 پاکستانی باکسرز غائب

کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے بعد واپسی پر 2 پاکستانی باکسرز غائب ہوگئے ہیں جن کی باکسنگ فیڈریشن کو تلاش ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق برمنگھم میں منعقدہ کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے بعد واپسی پر 2 پاکستانی باکسرز غائب ہوگئے ہیں جن کی باکسنگ فیڈریشن کو تلاش ہے۔ دونوں باکسرز کے سفری کاغذات باکسنگ فیڈریشن کے حکام کے پاس ہیں۔

ان باکسرز کے نہ ملنے پر باکسنگ ٹیم برطانیہ سے دونوں باکسرز کو لیے بغیر وطن واپسی کیلیے روانہ ہوگئی ہے۔ پاکستانی باکسنگ ٹیم آج شام اسلام آباد پہنچے گی۔

واضح رہے کہ برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز اختتام پذیر ہوگئے ہیں اور پاکستان نے اس میں 18 ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔

اس سے قبل سری لنکا کے کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کیلئے برطانیہ جانے والے دستے سے دس ارکان کے غائب ہونے کی خبر بھی سامنے آچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز میں شریک سری لنکن دستے کے 10 ارکان فرار

غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سری لنکن عہدیدار نے بتایا کہ سری لنکا کے کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کیلئے آنے والے دستے کے دس ارکان برطانیہ میں رہنے کی کوشش میں فرار ہو گئے ہیں۔ اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ غائب ہونے والوں میں نو کھلاڑی اور ایک مینیجر شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -