کراچی: شہرقائد کے علاقے سائٹ ایریا کی تولیہ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، آتشزدگی کے باعث 2 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ سپرہائی وے میں واقع تولیہ فیکٹری میں لگنے والی آگ پرکئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا۔
آگ لگنے کی اطلاع ملنے پرفائربریگیڈ کی گاڑیاں فوراً موقع پرپہنچیں،آپریشن میں فائربریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے حصہ لیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹری میں آگ لگنے سے محمد جان اوررمضان نامی 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
کراچی : شیرشاہ میں روئی کے گودام میں لگی آگ پرقابو پالیا گیا
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے شیرشاہ میں روئی کے گودام میں لگنے والی آگ پرکئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا تھا۔
فائرآفیسر لیاری اسٹیشن کے مطابق آپریشن کے دوران 2 فائرفائٹرزجھلس کرمعمولی زخمی ہوئے تھے۔
کراچی: ایف ٹی سی بلڈنگ میں لگی آگ پرقابو پا لیا گیا
واضح رہے کہ 17 مارچ کو کراچی کے علاقے شارع فیصل پرواقع ایف ٹی سی بلڈنگ میں لگی آگ پر کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا تھا۔