تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

امریکا میں خوفناک حادثہ، دو طیارے ٹکرا کر تباہ

ڈینور : امریکہ میں دو طیارے دوران پرواز فضا میں ٹکرا گئے ہیں۔ حادثے کے بعد ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جب کہ دوسرے کو جزوی طور پر نقصان پہنچا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈینور کے قریب دو چھوٹے ہوائی جہاز فضا میں ٹکرا گئے جن میں سے ایک گر کر تباہ ہوگیا جبکہ دوسرے کو شدید نقصان پہنچا جو ایئر پورٹ پر لینڈ کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایک پرائیویٹ فلائٹ نمبر کے جی 970 سالیدہ ایئرپورٹ سے ڈینور کنٹینیل ایئرپورٹ جا رہی تھی جبکہ پرواز این 416 کے جے نے ڈینور کے کنٹینیل ایئرپورٹ سے ڈینور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے ٹیک آف کیا تھا۔

یہ چھوٹا طیارہ روٹ سے ہٹ کر قریبی علاقے میں 35 منٹ سے زائد کی پرواز کے بعد چیری کریک اسٹیٹ پارک کے اوپر پہنچا تو لینڈنگ کیلئے آنے والی فلائٹ کے جی 970 سے ٹکرا گیا۔ یہ پانچ سال پرانا چھوٹا طیارہ حادثے کے بعد گر کر تباہ ہوگیا۔

ایئر پورٹ حکام کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم مزید تحقیقاتےجاری ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال امریکا کی ریاست ایڈاہو میں دو طیارے آپس میں ٹکرانے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ دونوں طیاروں میں کرو کے عملے سمیت مجموعی طور پر 8 افراد سوار تھے۔

Comments

- Advertisement -