The news is by your side.

Advertisement

کوئٹہ: فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، لواحقین کا میتوں کے ساتھ احتجاج

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لواحقین نے میتیوں کے ساتھ کمشنر آفس کے سامنے احتجاج کیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ میں زرغون آباد کے علاقے ٹیچرز کالونی میں پیش آیا۔

فائرنگ 2 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ سول اسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کی گئیں تو انہوں نے میتوں کے ہمراہ کمشنر آفس کے سامنے احتجاج کر کے سڑک بند کردی۔

مظاہرین نے شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ انتظامیہ سے مذاکرات اور ان کی یقین دہانی پر مظاہرہ ختم کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق بظاہر واقعہ بظاہر ذاتی دشمنی کا لگتا ہے تاہم مزید تفتیش کی جارہی ہے۔


Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں