تازہ ترین

تری تنگ میں 2 منزلہ مکان گرگیا، 5 افراد جاں بحق

کرم کے علاقے تری تنگ میں 2 منزلہ مکان اچانک زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 11 زخمی ہوگئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق واقعہ منگل کی صبح پیش آیا جب کرم کے علاقے تری تنگ میں دو منزلہ مکان اچانک زمین بوس ہوگیا اور علاقے میں چیخ وپکار مچ گئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جب کہ اہل علاقہ نے بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 11 زخمی ہوئے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے کہ جب کہ جائے حادثہ سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -