تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

مذہبی جماعت کے عہدیدار سلیم کھتری کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار ، اہم انکشاف

کراچی : مذہبی جماعت کےعہدیدارسلیم کھتری کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، جس کے بعد واردات میں اہم سابق سیاسی شخصیت کاگن مین کے ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیو کراچی بلال کالونی میں مذہبی جماعت کے عہدیدار سلیم کھتری کے قتل فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ نکلا۔

تحقیقاتی حکام نے بتایا کہ قانون نافذکرنے والے ادارے نے2ملزمان کوحراست میں لےلیا ہے ، ملزمان کو جعفر طیار اور رضویہ سے حراست میں لیا گیا، واردات میں اہم سابق سیاسی شخصیت کا گن مین بھی ملوث ہے۔

تحقیقاتی حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کے دیگرساتھیوں کی تلاش جاری ہے اور ملزموں سے فرقہ وارانہ فسادات کی تحقیقات بھی ہورہی ہے۔

یاد رہے 22 مارچ کو بلال کالونی میں مذہبی جماعت کے عہدیدار سلیم کھتری قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے، پولیس حکام نے بتایا تھا کہ موٹرسائیکل پر چار مسلح ملزمان آئے جنہوں نے حملہ کیا ، ابتدائی طور پر جاں بحق شخص سلیم کھتری کو 6 گولیاں لگیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ سلیم کھتری پان کی دکان پر موجود تھے کہ ون ٹو فائیو موٹرسائیکلوں پر چار ملزمان آئے اور اندھا دھندفارئرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

Comments

- Advertisement -