تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

کرم میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک؛ 3 جوان شہید

راولپنڈی: کرم کے علاقے آراولی میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ اس میں تین جوان شہید ہوگئے۔

فوج کے ترجمان ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان کرم کے علاقے آراولی میں جھڑپ ہوئی جس میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے جن سے ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف واقعات میں مطلوب تھے۔

دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں صوبیدار شجاع محمد، نائیک محمد رمضان اور سپاہی عبدالرحمان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے، پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے، ہمارے جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -