منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

ایران نے کویت سے بحرین جانے والی 2 امریکی کشتیاں قبضے میں لے لیں

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ ایران نے کویت سے بحرین جانے والی دو امریکی کشتیاں قبضے میں لے کر دس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع کے مطابق ایرانی بحریہ نے امریکا کی دو کشتیاں قبضے میں لے کر کشتیوں پر موجود دس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا ہے، امریکی حکام کے مطابق کشتیاں کویت سے بحرین جا نے کیلئے ایرانی سمندری حدود سے گزر رہی تھیں۔

امریکی محکمہ دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں، اہلکار خیریت سے ہیں، ایران نے عملے کی واپسی کا یقین دلایا ہے، امریکی حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ معاملہ جلد حل کرلیا جائے گا۔

- Advertisement -

دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کشتیوں کو قبضے میں لیے جانے کے معاملے پر ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں