جمعرات, مئی 21, 2026
اشتہار

کراچی ایئرپورٹ پر دھوکہ دہی سے سفر کرنیوالی 2 خواتین گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کراچی ایئرپورٹ پر دھوکہ دہی سے سفر کرنیوالی 2 خواتین کو گرفتار کرلیا گیا، ایک خاتون اپنی بہن کے پاسپورٹ پر سفر کررہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے کراچی ایئرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے دھوکہ دہی سے سفر کرنیوالی 2 خواتین کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ مسافرخواتین آسٹریا سے براستہ شارجہ پاکستان پہنچیں، خاتون نے 2023 میں سیالکوٹ ایئرپورٹ سے اپنی بہن کے پاسپورٹ پر سفر کیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ خاتون مسافر کے پاسپورٹ پربیرون ملک روانگی کاریکارڈسسٹم پرنہ ہونےکی تصدیق ہوئی۔

ریکارڈ کے مطابق خاتون کی بہن کے پاسپورٹ پر ڈبل ڈپارچر کی تصدیق ہوئی، جعل سازی کی بنیاد پر دونوں خواتین کو انسدادِانسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں