تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

دو تیراک خواتین کو خطرناک شارک نے چبا ڈالا

قاہرہ : سمندر میں تیراکی کرنے والی دو خواتین کو خطرناک شارک نے چبا ڈالا، حکام نے علاقے کے تمام ساحلوں کو عوام کیلئے بند کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مصر کی وزارت ماحولیات نے کہا ہے کہ مصر کے بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع ایک ریزورٹ ٹاؤن میں شارک کے ایک حملے میں دو خواتین ہلاک ہو گئیں۔

اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مصر کی وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ الغردقہ کے جنوب میں ساحلی علاقے میں دو خواتین پر تیراکی کے دوران ایک شارک نے حملہ کیا جس سے نتیجے میں دونوں ہلاک ہوگئیں۔

بیان میں ہلاک ہونے والی خواتین کی شناخت کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی لیکن بحیرہ احمر کے گورنرعمرو حنفی نے اس علاقے کے تمام ساحلوں کو تین دن کے لیے بند کرنے کا حکم دیا تھا جب ایک آسٹریا کی خاتون سیاح کا بایاں بازو بظاہر شارک کے حملے میں زخمی ہو گیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس کی صداقت تاریخ اور مقام خبر رساں ادارہ اے ایف پی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کرسکتا۔ ویڈیو میں خاتون کا خون نکلنے سے پہلے کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

مصر کی وزارت ماحولیات نے کہا ہے کہ ایک ٹاسک فورس حملے کی سائنسی وجوہ حالات کی نشاندہی اور شارک کے رویے کے پیچھے وجوہ کا تعین کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

مصر کا بحیرہ احمر ایک مشہور سیاحتی مقام ہے جہاں شارک عام ہیں لیکن مجاز حدود میں تیرنے والے افراد پر شاذ و نادر ہی حملہ کرتی ہیں۔

سال 2018میں ایک چیک سیاح بحیرہ احمر کے ساحل پر شارک کے حملے میں ہلاک ہو گیا تھا جب کہ2015 میں بھی اسی طرح کے ایک حملے میں ایک جرمن سیاح ہلاک ہوا تھا۔

2010 میں سیاحتی مقام شرم الشیخ کے ساحل کے قریب پانچ دنوں میں پانچ حملوں میں ایک جرمن ہلاک اور چار دیگر غیرملکی سیاح زخمی ہوئے تھے۔

مصر اس وقت بڑھتی ہوئی افراط زر اور کرنسی کی قدر میں حالیہ کمی پر قابو پانے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔

مصر بحیرہ احمر سے حاصل ہونے والی سیاحت کی آمدنی پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے جو ملک میں آنے والے سیاحوں کا 65 فیصد بنتا ہے۔

Comments

- Advertisement -