ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

اسکول بس نے دو سالہ بچی کو روند ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: بھارت میں اسکول بس نے دو سالہ بچی کو روند ڈالا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد کے حبسی گوڈا علاقے میں دو سالہ بچی مبینہ طور پر اسکول بس کی ٹکر سے ہلاک ہوگئی۔

بچی کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈرائیور تیز رفتاری سے بس چلا رہا تھا اس نے بچی کو نہیں دیکھا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق بچی والد کے ساتھ بڑے بھائی کو اسکول جاتے دیکھنے کے لیے پک اپ پوائنٹ پر گئی تھی، بس میں حبسی گوڈا کے نجی اسکول کے طلبہ سوار تھے۔

بچی کی موت پر اہلخانہ نے اسکول کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا اور بس ڈرائیور کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں