تازہ ترین

سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات...

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے...

شکر گڑھ میں 12 سالہ طالبعلم کا لرزہ خیز قتل

پنجاب کے شہر شکر گڑھ میں 12 سالہ طالبعلم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شکر گڑھ میں 12 سالہ طالب علم کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا، مقتول سبحان کی خون میں لت پت لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سبحان کل شام گھر سے باہر نکلا تھا اور رات گئے اس کی لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق مقتول کی کسی سے ذاتی دشمنی یا رنجش نہیں تھی واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

Comments