تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ننھے بچے نے انسانی ڈھانچے سے دوستی کرلی

چھوٹے بچوں کی فرمائشیں اور ضدیں بہت نرالی ہوتی ہیں جنہیں پوری کرتے کرتے والدین ہلکان ہوجاتے ہیں، ایسی ہی ایک امریکی ماں بھی اپنے 2 سالہ بچے کی ضد کے آگے بے بس دکھائی دیتی ہے۔

امریکا کی رہائشی ابیگل اپنے 2 سالہ بیٹے کی انوکھی دوستی سے پریشان ہے، بچے کی دوستی کسی اور سے نہیں بلکہ ایک انسانی ڈھانچے سے ہے۔

2 سالہ تھیو نے ایک ڈھانچے کو اپنا دوست بنا رکھا ہے جس کے بغیر وہ کوئی کام نہیں کرتا۔

ابیگل بتاتی ہیں کہ ایک بار وہ اپنے بیٹے کے ساتھ پارک میں جانے کے لیے تیار تھیں، وہ کسی کام سے بیسمنٹ میں گئیں تو وہاں کافی سارا پانی موجود تھا۔

جب انہوں نے چیک کیا تو پتہ چلا کہ ان کا پانی کا گیزر ٹوٹ چکا تھا جہاں سے پانی بہہ رہا تھا، ابیگل کو پارک جانا چھوڑ کر فوری طور پر بیسمنٹ کی صفائی کرنی پڑی۔

صفائی کے دوران انہیں بیسمنٹ میں یہ ڈھانچہ ملا جو ہالووین کے موقع پر سجاوٹ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ان کا 2 سالہ بیٹا تھیو اس ڈھانچے کو اپنے ساتھ اوپر لے آیا۔

اس کے بعد جب ابیگل بیٹے کو لے کر پارک جانے لگیں تو وہ اپنے نئے دوست کو بھی ساتھ لے جانے کی ضد کرنے لگا۔ حتیٰ کہ اس نے ڈھانچے کے بغیر کار میں بیٹھنے سے بھی انکار کردیا۔

مجبوراً ابیگل کو ڈھانچے کو بھی اپنے ساتھ پارک میں لے جانا پڑا، وہاں ننھے تھیو نے اس کے ساتھ ریت پر چہل قدمی کی، پانی میں ڈبکیاں لگائیں اور اس کے ساتھ جھولے بھی کھائے۔

 

View this post on Instagram

 

My son is obsessed with this skeleton.

A post shared by Abby//Abigail (@abigailkbrady) on

اس دن کے بعد سے ڈھانچہ اور ننھا تھیو لازم و ملزم بن گئے، تھیو کھاتے ہوئے، سوتے ہوئے، کہیں جاتے ہوئے ہر وقت اپنے دوست کو اپنے ساتھ رکھنا چاہتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

Benny and Theo’s Excellent Adventure at the grocery store #bennytheskeleton #toddler

A post shared by Abby//Abigail (@abigailkbrady) on

ابیگل بتاتی ہے کہ کھانا کھاتے ہوئے تھیو اپنے دوست کو بھی کھانا کھلاتا ہے جو اس کے منہ سے ہوتا ہوا اس کی پسلیوں میں جاتا ہے، ننھے تھیو کو یہ منظر دیکھنا بہت پسند ہے۔

رات سوتے ہوئے تھیو چاہتا ہے کہ اس کی والدہ اس کے ساتھ اس کے ڈھانچے دوست کو بھی کہانی سنائیں۔

ابیگل اکثر و بیشتر اپنے سوشل میڈیا پر دونوں دوستوں کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں، لوگ ننھے بچے کی دوستی پر خوش بھی ہوتے ہیں اور اسے عجیب بھی قرار دیتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -