تازہ ترین

نیب قوانین میں اصلاحات کے لیے 20 ترامیم تیار

اسلام آباد: تحریک انصاف حکومت نے آئینی، انتخابی نیب قوانین اصلاحات کے لیے عملی اقدامات کرلیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نیب قوانین میں اصلاحات کے لیے 20 ترامیم کرلی گئیں، ترمیم کا مجوزہ مسودہ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردیا گیا۔

دوسری جانب گلگت بلتستان کو صوبے کا درجہ دینے کے لیے آئینی مسودہ تیار کرلیا گیا، جی بی آئینی مسودہ عالمی قوانین اور یو این قراردادوں کی روشنی میں تیار کیا گیا ہے۔

وزیر قانون فروغ نسیم نے گلگت بلتستان آئینی مسودہ وزیراعظم کو پیش کردیا، فروغ نسیم نے آئینی مسودہ خود ڈرافٹ کیا۔

مزید پڑھیں: نیب ترامیم سے متعلق مفتاح اسماعیل کے بیان پر وزیر خارجہ کا ردِ عمل

ذرائع کا کہنا ہے کہ فوجداری قانون میں 700 نئی ترامیم بھی تجویز کردی گئیں، فوجداری قانون میں ترامیم کی تجاویز بھی وزیراعظم کو پیش کردی گئیں۔

پی ٹی آئی منشور کی روشنی میں انتخابی اصلاحات پر بھی کام شروع کردیا گیا، وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات کے لیے تجاویز کی ذمہ داری وزیر قانون فروغ نسیم کو دی تھی۔

وزیر خارجہ واضح رہے کہ چند ماہ قبل اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے نیب ترامیم سے متعلق بیان کو غلط قرار دے دیا۔

Comments

- Advertisement -