تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بھارت نے چینی فوج سے جھڑپ میں 20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت تسلیم کرلی

لداخ : بھارت اور چین میں کشیدگی جاری ہے، چینی فورسز سے جھڑپ میں بھارتی کرنل سمیت 20 فوجی ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج چین کے سرحدی علاقوں میں چھیڑ چھاڑ سے باز نہ آئی ، لداخ کے علاقے گلواوادی میں بھارتی فورسز کی چینی علاقے میں دراندازی پر چینی فورسز کے ساتھ جھڑپ ہوئی، جس کے نتیجے میں بھارتی کرنل سمیت 20 فوجی ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت اور چینی فوج سے جھڑپ پیر کی رات لداخ کی گلواوادی میں ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارت نے ابتداء میں چینی فوج سے جھڑپ میں تین فوجیوں کی ہلاکت تسلیم کی تھی۔

چینی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا تھا کہ گزشتہ روز بھارتی فورسز نے سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے 2 بار سرحد عبور کی اور چینی فورسز پر حملے کیے۔

ترجمان کے مطابق بھارتی فوجیوں کی سرحدی خلاف وزری کے بعد بھارت اور چین کے اعلی فوجی حکام کا اجلاس ہوا، جس میں بھارت پر زور دیا گیا ہے کہ اپنے فوجیوں کو سرحدی خلاف ورزی سے باز رکھے اور کوئی ایسا یکطرفہ اقدام نہ کرے ، جس سے سرحد پر صورتحال پیچیدہ ہو۔

چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے باہمی مسائل اور سرحدی صورتحال بات چیت سے حل کرنے اور سرحد پر امن و امان برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

خیال رہے مئی میں لداخ میں چینی فورسزنے جھڑپ کے بعد بھارتی فوجیوں کوگرفتارکرلیا تھا، جنہیں بھارت کی درخواست پررہا کردیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -