تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

صومالیہ میں 2 دھماکوں میں اعلیٰ حکام سمیت 20 ہلاک

صومالیہ کے شہر بلدوین میں یکے بعد دیگرے ہونے والے دو بم دھماکوں میں اعلیٰ حکام سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صومالیہ کے شہر بلدوین میں یکے بعد دیگرے ہونے والے دو بم دھماکوں میں اعلیٰ حکام سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ہلاک ہونے والوں میں اسٹیٹ منسٹرز، کمشنرز، فوج اور پولیس اہلکار بھی شامل ہیں تاہم اعلیٰ حکام کی شناخت اور تعداد ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

صومالی حکام کے مطابق دھماکا دہشتگرد تنظیم الشباب کی جانب سے کیا گیا ہے۔

ان دھماکوں سے قبل امریکی فوج نے فضائی حملے میں الشباب کے کمانڈر کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا۔

افریقہ میں امریکی کمانڈر کا کہنا تھا کہ جنوب مغرب میں جلید کے قریب فضائی حملہ کیا ہے جس میں الشباب کا کمانڈر مارا گیا ہے، دوسری جانب صومالیہ کی حکومت کے مطابق مارا جانے والا عبد الحئی نادر القاعدہ سے منسلک الشباب کے شریک بانیوں میں سے تھا۔

Comments

- Advertisement -