تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

تھائی لینڈ میں مسافر بس ٹرین سے ٹکرا گئی، 20 افراد ہلاک، 29 زخمی

بنکاک: تھائی لینڈ میں مسافر بس اور ٹرین میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے صوبے چاچوئنگساو میں مسافر بس بدھ مت ایک تہوار میں شرکت کے لیے دارالحکومت سے دور عبادت گاہ پگوڈا جارہی تھی کہ پٹری عبور کرتے ہوئے ٹرین سے تصادم ہوگیا۔

حادثے کے بعد ریلوے ٹریک پر ہر جانب لاشیں اور زخمی مسافر بے یارو مددگار پڑے تھے بعدازاں زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو اداروں کے اہلکاروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو مسافر بس کے ملبے سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا۔

Bus-train collision in central Thailand leaves 17 dead - Barmowgli

بس کا ملبہ پٹری سے اُٹھانے کے لیے کرین منگواکر امدادی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تھائی لینڈ میں ٹریفک حادثات عام ہیں، اقوام متحدہ کی 2018 میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ٹریفک حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد کے لحاظ سے تھائی لینڈ کا دوسرا نمبر ہے۔

Comments

- Advertisement -