The news is by your side.

Advertisement

پی ایس ایل کے تیسرے سیزن میں 20 عالمی کرکٹر شامل

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں دنیائے کرکٹ کے مزید 20 نئے اسٹار کرکٹرز شامل ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں حصہ لینے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کی تصاویر جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق ساؤتھ افریقا کی ٹیم کے کھلاڑی مورکل، وینڈیز کے براوو، آسٹریلیا کے جون ہیشٹنگ انگلینڈ کے جیمز وینز اور وینڈیز کے جیسن ہولڈر شامل ہیں۔

علاوہ ازیں نیوزی لینڈ کے لیوک رانچی، انگلش ٹیم کے ٹم بریسنین، عادل رشید، وینڈیز کے سیمنز، نیوزی لینڈ کے مچل مکلینگن،کولن منرو، بنگلا دیش کے مستفیض الرحمان اور ساؤتھ افریقا کے وائن پارنل شامل ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے جاری غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست کے مطابق دنیائے کرکٹ کے نامور 20 کھلاڑی آئندہ ہونے والے پی ایس ایل کے سیزن 3 کا حصہ ہوں گے۔

پی ایس ایل کےتیسرے ایڈیشن میں دنیائے کرکٹ کے 20 نامور کھلاڑیوں میں جے پی ڈومنی، مچل جونسن، مستفیض الرحمان ، وائن پارنل، کولن منرو، عمران طاہر، لیوک رانچی، اینجلومیتھوز، عادل رشید، جون ہیزٹنگ، کرس لئن اور مچل مکلینگن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل میں کراچی کنگز، لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں تھیں تاہم تیسرے سیزن میں ایک ملتان سلطان کی چھٹی ٹیم کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

دریں اثناء پہلے دو سیزن میں ٹوٹل 24 میچز منعقد کیے گئے تھے تاہم تیسرے سیزن میں مقابلوں کی تعداد بڑھا کر 34 کردی گئی ہے، ابتدائی دو سیزن کے میچ دبئی میں منعقد کیے گئے تھے جبکہ فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں