The news is by your side.

Advertisement

چین سے 20 ٹن طبی سامان پاکستان پہنچ گیا، 99 وینٹی لیٹرز بھی شامل

اسلام آباد: چین سےایک اور طیارہ 20 ٹن طبی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا، اسلام آباد پہنچنے والے جہاز میں 99وینٹی لیٹرز بھی موجود ہیں۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق طیارے میں 2لاکھ 60 ہزار این95 ماسک پاکستان لائے گئے جب کہ ڈونیشن کا سامان بھی پی آئی اےکی پروازکےذریعےپاکستان منتقل کیاگیا۔

ڈونیشن میں6 وینٹی لیٹرز، 300حفاظتی سوٹ، 600حفاظتی عینکیں، 7ہزار این 95ماسک اور 6ہزار سرجیکل ماسک شامل ہیں، یہ سامان بطور عطیہ فراہم کیا گیا ہے۔

بیجنگ سے اسلام آبادسامان ایئر لفٹ کرنے والا یہ آٹھواں جہاز ہے، اس سے قبل مرحلہ وار امدادی سامانا ملک کے مختلف شہروں میں چین سے لایا جاچکا ہے۔

رواں ماہ 10 مئی کو چین سے ایک اور طیارہ 17ٹن طبی آلات اور حفاظتی سامان لے کر پاکستان پہنچا تھا۔

پی آئی اے کے طیارے میں 24ایکسرے مشین، ان کے پارٹس شامل تھےجب کہ سامان میں ٹیسٹنگ کے لیے 3لاکھ71ہزاروی ٹی ایم بھی لائے گئے۔

خیال رہے کہ کرونا کے خلاف جنگ میں چین پاکستان کے شانہ بشانہ ہے، چین کے طبی ماہرین کی ایک اور ٹیم پاکستان پہنچی، طبی ماہرین کرونا وائرس کے خلاف پاکستانی ڈاکٹرز کی مدد بھی کی۔

یاد رہے 24 اپریل کو بھی چین سے 10 رکنی طبی ماہرین کی ٹیم جنرل ہوانگ کی سربراہی میں پاکستان پہنچی تھی، طبی ماہرین ماسک، گلوز، سینیٹائزر، ٹیسٹنگ کٹس اور حفاظتی لباس پر مشتمل سامان بھی ساتھ لائےتھے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں