تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نوجوان نے روبک کیوب 6931 مرتبہ حل کرکے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

برطانیہ میں پزلز کے شوقین 20 سالہ نوجوان جارج نے 6931 مرتبہ روبک کیوب کو 24 گھنٹوں میں حل کرکے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

جارج نے لندن کے ایک ہوٹل روم میں براہ راست ویڈیو میں عالمی ریکارڈ قائم کیا ویڈیو میں جارج کو روبک کیوب کو کمال مہارت سے حل کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل 2013 میں ایرک لائم بیک نے 5800 مرتبہ روبک کیوبک حل کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

برطانوی نوجوان کا کہنا تھا کہ ’میں 7 ہزار کے قریب تھا لیکن اس میں کامیاب نہ ہوسکا جس کا افسوس ہے لیکن پھر بھی یہ ریکارڈ ٹھیک ہے۔

جارج کا کہنا تھا کہ ’چوبیس گھنٹوں میں عالمی ریکارڈ قائم کرنا اعزاز ہے۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں