منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

ٹک ٹاک ویڈیو کے دوران اتفاقیہ گولی چلنے سے دوشیزہ ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

میکسیکو سٹی :ٹک ٹاک پر اغوا کی جھوٹی ویڈیو بنانے کے دوران اتفاقیہ گولی چلنے سے دوشیزہ جاں بحق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر ویڈیو بناکر اپلوڈ کرنے کے دوران بیشتر نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں لیکن پھر بھی نوجوانوں میں ٹک ٹاک کا جنون بڑھا ہی جارہا ہے۔

ٹک ٹاک ویڈیو کے دوران جان جانے کا ایسا ہی خوفناک واقعہ شمالی امریکی ملک میکسیکو میں پیش آیا جہاں ٹک ٹاک اسٹار اپنے اغوا کی جھوٹی ویڈیو بنارہی تھی کہ اچانک گولی چل گئی۔

گولی لڑکی کے سر میں لگی جو دوشیزہ کی موت کا باعث ہوئی، انتطامیہ کی جانب سے ویڈیو کو سوشل میڈیا سے ہٹا دی گئی ہے تاہم ڈیلیٹ ہونے سے قبل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ لڑکوں کو ایک گروپ ایرلین مارٹینز نامی لڑکی کو اسلحے کے زور پر اغوا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حادثے جمعہ 2 اکتوبر کو پیش آیا تھا جس کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے کہ ویڈیو کے دوران اصلی بندوق کہاں سے آئی اور اس سے گولی کیسے چلی۔

واضح رہے کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے جس میں کسی نوجوان کی جان گئی ہو، کچھ روز قبل کراچی کے لیاری ایکسپریس وے پر ایک نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا تھا جبکہ اس کے دو ساتھی زخمی ہوگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں