تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد، ن لیگی رہنما نے بڑا دعویٰ کردیا

لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے دعویٰ کیا ہے کہ دو سو سے زائد ارکان وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی حمایت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے کہا کہ پنجاب کی عوام کو اب بزدار جیسا کرپٹ وزیر اعلی نہیں چاہیے، اپریل کے مہینے میں وفاق اور پنجاب سے تحریک انصاف کی چھٹی ہوجائے گی۔

رانا مشہود کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت سے پاکستان کے عوام تنگ آچکے ہیں، قومی اسمبلی میں عدم اعتماد پیش کی گئی تواسپیکر کا رو ل قوم نے دیکھا، عثمان بزدار کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر 126سے زائد ارکان کے دستخط ہیں۔

ن لیگی رہنما نے دعویٰ کیا کہ 200سے زائد ممبران تحریک عدم اعتماد کی حمایت کریں گے، عثمان بزدار اور عمران خان کا جانا ٹھہر گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جھوٹ کے علاوہ کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا،پنجاب میں شہبازشریف نے گڈ گورننس کے ریکارڈ قائم کیے، اس حکومت نے میرٹ کی دھجیاں اڑائی ہیں، ہم ان کی ایک ایک کرپشن کو پبلک کے سامنے لائیں گے۔

رانا مشہود نے مزید کہا کہ ہم سب نےملکرتحریک عدم اعتمادجمع کرائی ہے، اسپیکر14 دن میں اجلاس بلانے کے پابند ہیں ، اسپیکر قومی اسمبلی ،چیئرمین سینیٹ کیخلاف بھی عدم اعتماد آئے گی۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ تمام پارٹیوں کا فیصلہ ہے ہم پنجاب کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Comments

- Advertisement -