پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

پنجاب میں بدھ مت تہذیب 2000 ہزار سال پرانی ہونے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب میں بدھ مت تہذیب 2000 ہزار سال پرانی ہونے کا انکشاف سامنے آیا، ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق پکی مٹی سے بنے انسانوں اور جانور کے پاؤں کے نشانات ملے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جھنگ میں نہنگ کے علاقے میں دو ہزار سال پرانے بدھ مت کے آثار دریافت ہوئے ہیں، پنجاب یونیورسٹی کے ماہرین آثار قدیمہ نے بتایا کہ پکی مٹی سے بنے انسانوں اور جانور کے پاؤں کے نشانات ملے ہیں ، جن کا وجود اس سے پہلے دنیا میں نہیں ملتا۔

پنجاب میں بدھ مت تہذیب 2000 ہزار سال پہلے سے موجود تھی، اس بات کا انکشاف اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنے والی پنجاب یونیورسٹی کی ٹیم نے کیا ۔

ڈاکٹرحمید چیرمین شبعہ آرکیولوجی نے بتایا کہ جھنگ کے قریب نہنگ نامی جگہ سے پکی مٹی سے بنے آثار ملے، یہ اپنی نوعیت کے پہلے نمونے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آثار میں جانوروں اور انسانوں کے پیروں کے نشان والی پکی مٹی، چکی کا پتھر، اور مصالحوں کے پسائی کے لئے استعمال ہونے والی سل شامل ہیں۔

آثار قدیمہ کے ماہرین نے کہا کہ اس دریافت کے بعد بدھ مت تہذیب صرف گندھارا تک محدود نہیں رہی بلکہ اس کے آثار پنجاب تک پھیلنے کے شواہد مل گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں