تازہ ترین

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

ایمی ایوارڈز، برطانوی ڈرامے نے میلہ لوٹ لیا

امریکا میں ٹیلی وژن پروگرام کے لئے معتبر ترین سمجھے جانے والے ’ایمی‘ ایوارڈز کا میلہ برطانوی ڈرامے ’دی کراؤن‘ نے لوٹ لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی شاہی خاندان کے حالات پر مبنی سیریز ’دی کراؤن‘ اور ’دی کوئینز گیمبٹ‘ نے باالترتیب گیارہ، گیارہ ایوارڈ اپنے نام کئے، ایمی ایوارڈز میں ’دی کراؤن‘ بہترین ڈرامہ سیریز ، بہترین ڈرامہ اداکار اور اداکارہ سمیت دیگر ایوارڈ لے اڑا۔

رواں برس 73 ویں ایمی ایوارڈز کے لیے مختلف کیٹیگریز میں سب سے زیادہ نامزدگیاں بھی ’دی کراؤن‘ اور ’مینڈالورین‘ نامی سیریز نے حاصل کی تھیں، ان دونوں سیریز کو 24 کیٹگریز کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایمی ایوارڈز کیلئے نامزدگیوں کا اعلان، سخت مقابلہ متوقع

واضح رہے کہ کرونا کے باعث سال 2020 میں ایمی ایوارڈ کی ورچوئل تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں دنیا بھر سے فن کاروں نے آن لائن شرکت کی تھی، رواں سال یہ ایوارڈ محدود پیمانے پر منعقد کیا گیا اور صرف 500 افراد ہی میلے میں شریک ہوسکے۔

یاد رہے کہ ایمی ایوارڈز ہر سال امریکا میں ٹیلی ویژن پر پیش کیے گئے نمایاں پروگرامز کو دیا جاتا ہے، یہ ایوارڈز امریکا کی اکیڈمی آف ٹیلی وژن آرٹس اینڈ سائنسز کی جانب سے دیئے جاتے ہیں، ان ایوارڈز کا آغاز 25 جنوری 1949 کو ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -