گوتم گھمبیر 2011 ورلڈکپ کی کامیابی کا سارا کریڈٹ مہندرا سنگھ دھونی کو دینے پر پھٹ پڑے۔
آج سے 10 سال قبل سری لنکا کو شکست دے پر عالمی کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کے رکن گوتم گھمبیر نے جیت کو اجتماعی کاوشوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک چھکا لگانے سے کوئی ورلڈکپ نہیں جیتا جا سکتا۔
#2011WorldCup: Celebrating a decade of a dream! 🏆
Watch: @bhogleharsha, @ImZaheer, @YUVSTRONG12, & @hardikpandya7 recall their favourite moments from that unforgettable night#MSDhoni #OnThisDay #FromTheArchives pic.twitter.com/P4ARXVLaDq
— Cricbuzz (@cricbuzz) April 2, 2021
ماضی کی یادوں تازہ کرتے ہوئے گھمبیر نے کہا کہ بھارت نے 28 سال بعد ورلڈکپ صرف دھونی کے چھکے کی وجہ سے نہیں جیتا، اس میں یوراج سنگھ، میرا، ظہیرخان، پٹیل سب کا حصہ تھا۔
گھمبیر نے کہا کہ بدقسمتی سے ایک چھکا لگنے والے کو کریڈٹ دیا جاتا ہے اور دیگر کھلاڑیوں کو کوئی پذیرائی نہیں ملتی، ہم یوراج کی اننگز کو کیسے بھول سکتے ہیں؟ ظہیر خان کے شاندار اسپیل کو کیسے نظر انداز کر سکتے ہیں؟
OTD: 🔟years to India's second tryst with #WorldCup 🏆 glory
Here's #YuvrajSingh, the man of the tournament, sharing anecdotes from the triumphant campaign#TeamIndia #FromtheArchives pic.twitter.com/YGrqSDTuUy
— Cricbuzz (@cricbuzz) April 2, 2021
اوپنر نے یاد دلایا کہ فائنل میں 97 رنز کی باری میں نے خود کھیلی، سچن ٹنڈولکر نے جنوبی افریقا کے خلاف سنچری کی، ان سب کے باوجود صرف ایک چھکے کو ہی کیوں یاد رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ مہندرا سنگھ دھونی نے فائنل میں کلاسیکرا کو چھکا لگا کر ٹیم کو فتح دلائی تھی اور ان کی مخصوص ہیلی کاپٹر شارٹ یادگار بن تھی۔
2nd April 2011: A day when a billion dreams came true! 🏆
Watch @bhogleharsha, @ImZaheer, @YUVSTRONG12, and @hardikpandya7 relive #TeamIndia's iconic victory#MSDhoni #SachinTendulkar #WorldCup2011 pic.twitter.com/PH9X4hMolU
— Cricbuzz (@cricbuzz) April 2, 2021