سال 2016: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے لیے اہم سال -
The news is by your side.

Advertisement

سال 2016: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے لیے اہم سال

کراچی: سال 2016 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے لیے کافی اہم رہا۔ اسٹاک مارکیٹ میں اسٹریٹیجک پارٹنر کی شمولیت جبکہ انڈیکس میں 14 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

رواں سال کے آغاز پر ملک کی تینوں اسٹاک مارکیٹس کا انضمام مکمل ہوا۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ کی پرانی بلڈنگ پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا بورڈ بھی آویزاں کیا گیا۔

رواں سال بینچ مارک انڈیکس 32 ہزار 8 سو 16 پوائنٹس کی سطح سے بڑھ کر 46 ہزار پوائنٹس ہوگیا۔ دسمبر میں اسٹاک مارکیٹ نے 47 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کی مگر یہ سطح برقرار نہ رہ سکی۔

جون میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو ایم ایس سی آئی انڈیکس میں بھی شامل کر لیا گیا۔

رواں برس پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں انخلا کا رجحان دیکھا گیا۔ مجموعی طور پر 25 کروڑ ڈالرز مارکیٹ سے نکال لیے گئے۔

عوامی فروخت کے لیے رواں سال سست رہا۔ اس سال صرف 3 کمپنیوں کے حصص فروخت کے لیے پیش کیے گئے۔ بائیس دسمبر کو اسٹاک مارکیٹ کے چالیس فیصد حصص چینی سرمایہ کاروں کو فروخت کیے گئے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں