بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

آئندہ انتخابات میں فاٹا کیلئے کوئی ایکشن پلان نہیں، ذرائع الیکشن کمیشن

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کیلئے فاٹا کیلئے فی الحال کوئی ایکشن پلان مرتب نہیں کیا ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کسی قسم کی تیاریاں کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت منعقدہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی کابینہ نے فاٹا کے خیبر پختونخواہ میں انضمام کی منظوری تو دے دی ہے لیکن آئندہ عام انتخابات میں فاٹا کیلئے الیکشن کمیشن نے کوئی لائحہ عمل مرتب نہیں کیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ فاٹا کے قومی دھارے میں شمولیت کے بعد ہی باقاعدہ الیکشن اقدامات شروع ہونگے، فاٹا میں قومی اور صوبائی حلقہ بندیوں کے قیام کے بعد ہی الیکشن کا انعقاد ممکن ہوسکے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انتخابات کے حوالے سے فاٹا کیلئے تیاریاں بھی نہیں کی گئی ہیں، انضمام کا قانونی عمل مکمل ہونے کے بعد ہی الیکشن کا مرحلہ آئے گا البتہ  فاٹا میں عام انتخابات دوسرے مرحلے میں کرائے جاسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، فاٹا کے خیبرپختون خواہ میں انضمام کی منظوری

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے فاٹا کے خیبرپختونخواہ میں انضمام کی منظوری دیتے ہوئے قومی اسمبلی میں فاٹا آئینی ترمیم کا مسودہ پیش کرنے کی توثیق کر دی ہے اور گلگت بلتستان کونسل وفاق کے لئے ایڈوائزری باڈی کے طور پر برقرار رہے گی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں