تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

انسداد کرونا وائرس کے اقدامات میں سعودی عرب کی کارکردگی مثالی قرار

ریاض: بین الاقوامی ادارے ایڈیلمین گراف فار ٹرسٹ نے کرونا وائرس کے زمانے میں سعودی عرب کی کارکردگی کو مثالی قرار دیا ہے، سعودی شہریوں نے اپنی حکومت پر غیر معمولی اعتماد کا مظاہرہ کیا ہے۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق ایڈیلمین گراف فار ٹرسٹ 2020 نے دنیا میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مختلف ممالک میں احتیاطی تدابیر اور متاثرین کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات کے حوالے سے ایک سروے کیا ہے۔

سروے میں کہا گیا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے سلسلے میں سعودی حکومت کی کارکردگی مثالی ہے۔

ٹرسٹ نے سال رواں کی اپنی پہلی رپورٹ جنوری میں جاری کی تھی، اس کے مقابلے میں سعودی حکومت نے مزید 5 پوائنٹ حاصل کر کے عالمی سطح پر 83 فیصد اعتماد حاصل کر لیا۔

حالیہ رپورٹ کے لیے ایڈیلمین نے 28 ممالک کی حکومتوں، سرمایہ کاروں، ابلاغی ذرائع، سماجی اداروں اور این جی اوز کی کارکردگی کا تقابلی مطالعہ کیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودیوں اور مقیم غیر ملکیوں نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے سلسلے میں غیر معمولی اعتماد کا اظہار کیا، سروے میں شامل افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تمام شعبوں کی نگرانی اور سربراہی حکومت ہی کرے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ سعودی حکومت رائے عامہ کو تازہ صورتحال سے آگاہ رکھنے، وبا کے سلسلے میں عوام کی مدد، اقتصادی اداروں کا تعاون کرنے اور ریاست کے حالات کو معمول پر لانے کے سلسلے میں تسلی بخش کردار ادا کر رہی ہے۔

رپورٹ میں تسلیم کیا گیا ہے کہ مختلف ممالک کے مقابلے میں سعودی حکومت نے کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے سلسلے میں عوام کا اعتماد زیادہ حاصل کیا۔

رپورٹ کے مطابق 74 فیصد سعودیوں اور غیر ملکیوں نے اس حوالے سے حکومت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور تسلیم کیا کہ سعودی حکومت نے طبی لوازمات کی حقیقت پسندانہ تقسیم کو یقینی بنایا ہے۔

ایڈیلمین نے اپنی رپورٹ میں اس بات کا بھی اضافہ کیا کہ سعودی حکومت نے وبا کے ماحول میں بھی وعدے پورے کیے اور اخلاقیات کا غیر معمولی مظاہرہ کیا۔

Comments

- Advertisement -