منگل, اگست 11, 2026
اشتہار

فیفا ورلڈ کپ 2026 : اسپین نے فرانس کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی

اشتہار

حیرت انگیز

ڈیلس (15 جولائی 2026): اسپین نے فرانس کو سیمی فائنل میں 2-0 شکست دے کر فیفا کپ 2026 کے فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا، اسپین نے آخری بار2010میں فیفا کا فائنل جیتا تھا۔

اسپین 16 سال کے انتظار کے بعد بالآخر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں پہنچ گیا، اسپین نے سیمی فائنل میں فرانس کو0-2سے شکست دی۔

سیمی فائنل میں لامین یامال کی ٹیم نے ایم باپے کی ٹیم کی ایک نہ چلنے دی، اسپین کی جانب سے پہلا گول میکال نے پینلٹی پر کیا جبکہ دوسرے ہاف میں پیڈروپورو نے دوسرا گول اسکور کر کے فرانس کی واپسی کی تمام امیدیں ختم کردیں۔

SPAIN DEFEATS FRANCE

اسپین کی ٹیم دوسری بار ورلڈچیمپئن بننے سے صرف ایک میچ کی دوری پر ہے، دوسرے سیمی فائنل میں کل دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کا سامنا انگلینڈ سے ہوگا جبکہ فرانس کی ٹیم تیسری پوزیشن کے لیے اگلا میچ کھیلے گی۔

Spain reach FIFA World Cup final

یاد رہے کہ تجزیہ کاروں کی جانب سے کیلیان ایمباپے کی قیادت میں فرانس کی ٹیم کو ٹورنامنٹ جیتنے کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا، تاہم پورے میچ میں اسپین کے منظم دفاع اور مؤثر جوابی حملوں کے سامنے فرانسیسی فارورڈز بے بس دکھائی دیے، اسپین کے گول کیپر اور دفاعی لائن نے بھی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے فرانس کو کوئی گول کرنے کا موقع نہ دیا۔

کیا فیفا ورلڈ کپ 2026 طے شدہ، ارجنٹینا ہی نیا چیمپئن ہوگا؟ حقیقت کیا ہے؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں