کولمبو : ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ نہ ہونے کی خبر نے شائقین کو مایوس کردیا، آئی سی سی کے اقدامات نے ہوٹلوں کی بکنگ اور پروازیں منسوخ کرا دیں۔
کرکٹ کی عالمی جنگ ٹی 20 ورلڈ کپ کا بگل بج گیا ہے لیکن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ابتدا سے ہی متنازع ہوگیا ہے، بھارت کی سیاست، آئی سی سی کی کمزوری اور ممبر ممالک کی بزدلی سے بنگلادیش کی ٹیم ایونٹ سے باہر کردی گئی۔
اے آر وائی نیوز کے نمائندہ کھیل شاہد ہاشمی نے کولمبو سے آنکھوں دیکھا حال بیان کیا، انہوں نے بتایا کہ ورلڈ کپ سے بنگلہ دیش کو باہر نکالنے پر عوام کے اندر غم و غصہ بڑھ رہا ہے۔
پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاک بھارت میچز کے شائقین دنیا بھر سے کولمبو پہنچ رہے تھے لیکن اب انہوں نے ہوٹلوں کی بکنگ اوراپنی پروازوں کے ٹکٹس منسوخ کروا دیے ہیں۔
شاہد ہاشمی کا کہنا تھا کہ عوامی مقامات پر میں نے کئی لوگوں سے گفتگو کی تو مجھے ان لوگوں میں بھی غم و غصہ نظر آیا۔ لوگوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کیخلاف آئی سی سی کا اقدام بالکل غلط جبکہ پاکستانی حکومت نے بائیکاٹ کرکے درست فیصلہ کیا ہے کیوں کہ بھارت ہمیشہ پاکستان کیخلاف ایسے اقدامات کرتا رہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے اس بدعنوانی کیخلاف بھارت سے 15فروری کو کھیلنے سے انکار کرنے کے فیصلے نے بی سی سی آئی کی چیخیں نکلوا دیں ہیں۔
ٹورنامنٹ کے سب رنگ ماند پڑگئے۔۔پاک بھارت میچ ہوگا یا نہیں؟؟ اس بےیقینی میں پاکستان کا پہلا میچ نیدرلینڈز سےکولمبو میں ہوگا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ: کتنے عمر رسیدہ کھلاڑی میگا ایونٹ کھیل رہے ہیں؟


