کراچی : ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں عبرت ناک شکست پر شائقین کرکٹ نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
مختلف شہروں میں یہ اہم میچ دیکھنے کیلیے خصوصی طور پر بڑی اسکرینیں نصب کرنے کا اہتمام کیا گیا تھا لیکن بھارت سے شکست کے بعد سب کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔
شہریوں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں اپنے غصے اور مایوسی کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ جب سے میچ کی تاریخ فکس ہوئی تھی ہمیں جب سے قومی ٹیم سے جیتنے کی امید تھی جو مایوسی میں بدل گئی۔
خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو 61 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 175 رنز بنائے، بھارت کے 176 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستانی ٹیم 18 اوور میں 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
میچ میں شاداب خان نے ایک اوور میں بغیر کوئی وکٹ لیے 17 رنز دیے، شاہین آفریدی نے 2 اوورز میں 31 رنز دے کر ایک وکٹ لی جبکہ بابر اعظم صرف 5 رنز اسکور کرسکے
مزید پڑھیں : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اہم مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی۔بھارت کے 176 رنز کے جواب میں پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور عثمان خان کے علاوہ کوئی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا، انہوں نے 44 رنز کی مزاحمت کی۔ قومی ٹیم 18 اوورز میں 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان سے جیتنے پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کا ردعمل
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


