ہفتہ, دسمبر 13, 2025
اشتہار

کراچی میں 20 واں ورلڈ بک فئیر سجنے کو تیار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں بیسواں کراچی ورلڈ بک فئیر سجنے کو تیار ہے ، میلے میں تقریباً 5 لاکھ شائقین کتب کی شرکت متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں عالمی کتب میلے کا آغاز 18 دسمبر سے ہوگا اور یہ پانچ روز تک جاری رہے گا۔ میلے میں تقریباً 5 لاکھ شائقین کتب کی شرکت متوقع ہے۔

کراچی پریس کلب میں کراچی ورلڈ بک فیئر کے حوالے سے پریس کانفرنس بھی منعقد کی گئی، کراچی ایکسپو سینٹر میں 18 سے 22 دسمبر 2025 تک میلہ لگایا جائے گا، جس میں تقریباً 300 اسٹالز قائم کیے جائیں گے۔

چیئرمین پاکستان بک سیلرز ایسوسی ایشن کامران نورانی نے کہا کہ کراچی ورلڈ بک فئیر پاکستان کے علمی و ثقافتی منظرنامے کا ایک اہم اور روایتی ایونٹ بن چکا ہے، جو قارئین، مصنفین اور اداروں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر اکٹھا کرے گا۔

سیکرٹری جنرل پی پی بی اے اور کنوینر فئیر وقار متین خان نے بتایا کہ ایگزیبیشن اسپیس کا 85 فیصد حصہ بک ہو چکا ہے اور اس سال پانچ لاکھ سے زائد علم و ادب کے متوالے شرکت کریں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کو افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی ہے۔

وائس چیئرمین پی پی بی اے ندیم مظہر نے کہا کہ نیشنل بک فاؤنڈیشن اور دیگر سرکاری ادارے میلے کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں، اور دسمبر میں ایک منظم اور دیدہ زیب بک فیئر پیش کیا جائے گا۔

چیئرمین اردو بازار ٹریڈرز ایسوسی ایشن ساجد یوسف کا کہنا تھا کہ اردو بازار کے کتاب فروش میلے میں بھرپور شرکت کریں گے اور پاکستان پبلشرز اینڈ بکس سیلرز ایسوسی ایشن کے ساتھ ہمیشہ یکجہتی قائم رکھیں گے۔

+ posts

انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں