پیر, جون 8, 2026
اشتہار

کراچی ایئرپورٹ پر بحرین جانیوالے 21 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : جناح ایئرپورٹ پر بحرین جانیوالے 21 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا، متاثرہ مسافروں کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ورک ویزا سمیت تمام ضروری اور قانونی کاغذات مکمل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے والے 21 مسافروں کو پرواز سے آف لوڈ کر دیا۔

امیگریشن کے دوران روکے گئے ان مسافروں کا تعلق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں سے بتایا جاتا ہے۔

متاثرہ مسافروں نے بتایا کہ وہ ورک ویزے پر بحرین جا رہے تھے اور ایئرلائن نے ان کے تمام سفری کاغذات چیک کرنے کے بعد بورڈنگ کارڈز بھی جاری کر دیے تھے۔ تاہم، امیگریشن کے مرحلے پر ایف آئی اے حکام نے انہیں روک لیا اور ان کے پاسپورٹ قبضے میں لے لیے۔

ایئرپورٹ پر احتجاج کرتے ہوئے متاثرہ مسافروں کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ورک ویزا سمیت تمام ضروری اور قانونی کاغذات مکمل ہیں، ایف آئی اے حکام نے پاسپورٹ چھین کر ہمیں ایک طرف بٹھا دیا ہے اور کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا جا رہا ، صرف یہ کہا جا رہا ہے کہ "آپ کو جانے نہیں دیا جا سکتا” لیکن اس کی وجوہات واضح نہیں کی جا رہیں۔

مسافروں نے حکام سے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ پرواز نکل جانے کی صورت میں انہیں ٹکٹ کی مد میں ہزاروں روپے کا نقصان ہوگا، جبکہ روزگار کے سلسلے میں بیرون ملک جانے کی کوششیں بھی متاثر ہوں گی۔

انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے کاغذات کی فوری جانچ پڑتال کر کے انہیں سفر کی اجازت دی جائے یا آف لوڈ کرنے کی قانونی وجہ بتائی جائے۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کو مشتبہ دستاویزات یا ورک پرمٹ کی تصدیق کے عمل کی بنیاد پر روکا گیا ہے اور مکمل تحقیقات کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں