The news is by your side.

Advertisement

پیٹی بند بھائیوں کے قاتلوں کی تلاش، پولیس متحرک، شہر بھر کا محاصرہ

ویلنگٹن: ہائی ووڈ کی کرائم تھرلر فلم ’ٹوئنٹی ون برجز‘ دنیا بھر میں تہلکہ مچانے کو تیار ہے۔

بلیک پینتھرکا سیاہ فام بادشاہ نئے روپ میں بائیس نومبرکو تہلکہ مچانے تو تیار ہے، دنیا بھر میں ’ٹوئنٹی ون برجز‘ 22 نومبر جبکہ نیوزی لینڈ میں 21 نومبر کو سینیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

فلم کی کہانی

پولیس اہلکاروں (پیٹی بھائیوں) کے قاتلوں کو تلاش کرنے والے پولیس افسر نے پورے شہر کا محاصرہ کرلیا جس کے بعد ملزمان سے اُن کا فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

ملزمان کی موجودگی کے باوجود تلاش میں مکمل ناکامی کے بعد متعلقہ حکام بڑے پیمانے پر شہر بھر میں سرچ آپریشن کا فیصلہ کرتے ہوئے محاصرہ لگا دیتے جبکہ 21 بریگیڈ کی خدمات بھی حاصل کی جاتی ہیں۔

فلم کو برین کرک نے ڈائریکٹ کیا جبکہ اس کی کہانی ایڈم میروس نے لکھی، پروڈیوسر کے فرائض چڈوک بوسیمین، اینتھونی روسو، گگی، لوگان کولس، جوئے روسو نے انجام دیے۔

غیرملکی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ریویو میں بتایا گیا ہے کہ فلم کے ہدایت کار اس سے قبل گیم آف تھرونز جیسی شاندار ڈائریکشن دے چکے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں