تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

یومِ علیؓ کے جلوس پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے یومِ علیؓ کےجلوس پر پابندی اور مجالس کی مشروط اجازت دینے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ داخلہ نے یومِ علیؓ کے موقع پر جلوسوں پر پابندی اور مجالس کو ایس او پیز کے تحت منعقد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق مجالس کے منتظمین اور شرکا کو ایس او پیز پر ہر صورت عمل کرنا ہوگا۔

دوسری جانب شیعہ علما کونسل اور مجلس وحدت المسلمین نے یومِ علیؓ کے جلوس پر پابندی کو مسترد کرتے ہوئے ہر صورت جلوس نکالنے کا اعلان کردیا۔

شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سبطین سبزواری کا کہنا تھا کہ ‘مذہبی معاملات میں مداخلت برداشت نہیں، یومِ علیؓ کےجلوس ایس او پیز کے تحت  نکالے جائیں گے، کرونا کے نام پریومِ علیؓ کےجلوسوں پرپابندی قبول نہیں ہے‘۔

مزید پڑھیں: حکومت کا یوم حضرت علیؓ کے جلوسوں کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

مجلس وحدت المسلمین نے بھی جلوس پر پابندی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’یومِ علیؓ کو روایتی انداز سے منایا جائے گا، حکومت جلوس کے شرکا کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرے‘۔

ایم ڈبلیو ایم کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ ’جلوس ایس او پیز کے تحت نکالے جائیں گے، انتظامیہ شرکت کرنے والوں میں ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کرے گی‘۔

واضح رہے کہ آج نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا، جس میں شرکا نے ملک بھر میں کرونا کی موجودہ صورت حال پر غور کرتے ہوئے اکیس رمضان المبارک کو نکالے جانے والے یومِ علیؓ کے جلوس نکالنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا۔

Comments

- Advertisement -