تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

عجمان میں پہلی خود کار بس سروس متعارف

ابوظبی: متحدہ عرب امارات خلیجی ممالک میں ایک بار پھر بازی لے گیا۔

الامارات الیوم کے مطابق ایون کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ خود کار بس عجمان کورنیش پر فیرمونٹ ہوٹل اور کورل بیچ کے درمیان چلائی جا رہی ہے۔

مسافروں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے بس کو ایجوکیشن ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا گیا ہے۔ اس میں ’وی ٹو ایکس‘ سسٹم نصب کیا گیا ہے۔ سسٹم سہ جہتی کیمروں سے لیس ہے جوانٹرنیٹ کے ذریعے ریمورٹ سیلز سے منسلک ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ بس میں سمارٹ کنٹرول سسٹم لگا ہوا ہے۔ یہ ٹریفک سگنلز سے ملنے والی معلومات کے ذریعے بس کے اطراف ہر چیز پر نظر رکھتا ہے۔ بس پیدل چلنے والوں کے لیے مختص ٹریک کے قریب آنے پر سگنل جاری کرتی ہے۔ اس میں 15 سواریوں کی گنجائش ہے۔ یہ بس کاربن فری ہے۔ وہیل چیئرکو بس پر چڑھانے کے لیے بھی خصوصی سہولت رکھی گئی ہے۔

یاد رہے کہ خود کاربس ہفتے کے ساتوں دن صبح نو بجے سے دوپہر 12 بجے تک، پھر سہ پہر چار بجے سے شام سات بجے تک سواریوں کو سفر کی سروس مہیا کرتی ہے۔

الامارات الیوم کے مطابق متحدہ عرب امارات کی اسپیشلسٹ کمپنی ایون نے عجمان کے ساحل پر پہلی خود کار بس چلانے کا اعلان کیا ہے ، یہ امارات ہی نہیں پورے خطے میں اپنی نوعیت کی پہلی پبلک بس سروس ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: عجمان میں پلاسٹک پر پابندی عائد

ایون کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خود کار بس عجمان کورنیش پر فیئرمونٹ ہوٹل اور کورل بیچ کے درمیان چلائی جا رہی ہے، مسافروں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے بس کو ایجوکیشن ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا گیا ہے۔

بس میں ‘وی ٹو ایکس ‘ سسٹم نصب کیا گیا ہے جو کہ سہ جہتی کیمروں اور ریمورٹ سیلز سے منسلک ہے، کمپنی کا کہنا ہے کہ بس میں اسمارٹ کنٹرول سسٹم لگا ہوا ہے، یہ ٹریفک سگنلز سے ملنے والی معلومات کے ذریعے بس کے اطراف ہر چیز پر نظر رکھتا ہے۔

بس پیدل چلنے والوں کے لیے مختص ٹریک کے قریب آنے پر سگنل جاری کرتی ہے، اس میں 15 سواریوں کی گنجائش ہے، یہ بس کاربن فری ہے وہیل چیئرکو بس پر چڑھانے کے لیے بھی خصوصی سہولت رکھی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -