تازہ ترین

پی ٹی آئی کے بغیرالیکشن کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل

چیئرمین اور پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات...

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

پاک فوج کے عطیات کی وصولی کے لیے 217 پوائنٹس قائم

سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے پاک فوج کی جانب سے عطیات کی وصولی کے لیے 217 پوائنٹس قائم کردیے گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک کا بڑا حصہ سیلاب سے شدید متاثر ہے اور لاکھوں افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں جن کی مدد کیلیے حکومت سمیت تمام ادارے اور سماجی تنظیمیں بھی سرگرم عمل ہیں۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

پاک فوج کی جانب سے بھی سیلاب متاثرین کی امداد کیلیے عطیات وصولی کے 217 پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں جہاں 122.87 ٹن آٹا، دالیں، چینی و دیگر اشیا اکٹھی کی گئیں۔

اس کے علاوہ 5.9 ٹن خیمے، لحاف، کپڑے اور دیگر سامان اکٹھا کیا گیا، 0.15 ٹن مختلف نوعیت کی ادویات اب تک جمع کرلی گئیں جب کہ کپڑے، سولر لائٹس، سلیپنگ بیگ اور دیگر ضروری سامان بھی اکٹھا کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، آرمی چیف

واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے ملک بھر میں متاثرین سیلاب کی ریسکیو اور ریلیف کا کام جاری ہے، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ بھی سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -