تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بائیس منزلہ عمارت تیس سیکنڈ میں زمیں‌ بوس، ویڈیو وائرل

جوہانس برگ: جنوبی افریقا کے علاقے میں پلک جھپکتے بائیس منزلہ عمارت کو زمیں‌ بوس کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا کے علاقے جوہانس برگ میں واقع عمارت ایک بینک کی زیر ملکیت تھی جسے اتوار کے روز دھماکا خیز مواد کی مدد سے منہدم کیا گیا۔

بائیس منزلہ عمارت کو گرانے کے عمل کی ویڈیو ریکارڈ کی گئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس ستمبر کے مہینے میں بلڈنگ میں آگ لگ گئی تھی جس کے بعد اسے ناقص قرار دے کر خالی کرالیا گیا تھا۔

 محکمہ فائر بریگیڈ اور لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے تین ملازمین نے عمارت میں 894 کلوگرام بارودی مواد نصب کیا جس میں تقریباً ایک پورا دن لگ گیا۔ عمارت منہدم ہونے کا بلڈنگ کے رہائشیوں نے بھی دیکھا۔

جوہانس برگ ایمرجنسی مینیجمنٹ سروس کی جانب سے عمارت منہدم ہونے کی ویڈیو شیئر کی گئی اور بتایا گیا کہ بائیس منزلہ عمارت کو صرف تیس سیکنڈ میں منہدم کیا گیا۔

مقامی انتظامیہ کی جانب سے عمارت گرانے کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان کیا گیا تھا، اسی وجہ سے وہاں پر اتوار کی صبح 2 ہزار سے زائد لوگ جمع ہوئے اور انہوں نے اس منظر کو اپنے موبائل میں بھی ریکارڈ کیا۔

Comments

- Advertisement -