ابوظبی : اماراتی پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو نقد انعام کے جھوٹے پیغامات بھیج کر لوٹنے والے 22 رکنی ایشیائی گروہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے 22 افراد پر مشتمل ایشیائی گروہ کو گرفتار کیا ہے جو عوام کو فون کال کے ذریعے انعامات کے جھوٹے پیغامات بھیجتے تھے۔
ابوظبی پولیس نے ہفتے کے روز بیان جاری کیا تھا جس میں پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مذکورہ گروہ نے دارالحکومت کے بڑے اداروں کے نام سے جھوٹے نقد انعام کے جھوٹے فون کالز کرکے متعدد افراد کو لوٹ چکے ہیں۔
ابوظبی پولیس کے کرائم انوسٹیگیشن ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر عمران احمد المذروری کا کہنا تھا کہ ’مذکورہ گینگ مختلف اپارٹمنٹس سے اپنی سرگرمیاں انجام دے رہا تھا۔
عمران احمد المذروری کا کہنا تھا کہ ایک گینگ صارفین کو فون کالز کرتا تھا جبکہ دیگر گروہ پیسوں کی منتقلی کے معاملات دیکھتے تھے۔
اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ابوظبی پولیس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جھوٹے فون کالز پر دھوکا دہی سے بچنے کےلیے ’خلیق ہھتر، ہوشیار رہو‘ کے نام سے آگاہی مہم بھی شروع کررکھی ہے۔