تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

بھارتی ریاست اترپردیش میں 22 مسلمانوں نے ایک ساتھ ہندو مذہب اختیار کر لیا

نئی دہلی : بھارتی ریاست اترپردیش میں 22 مسلمانوں نے ایک ساتھ ہندو مذہب قبول کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی شمالی ریاست اترپردیش کے فیض آباد شہر میں 22 مسلمانوں نے ایک ساتھ ہندو مذہب اختیار کر لیا، مذہب تبدیلی کیلئے آریہ سماج کے ایک مندر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں ہندو نظریاتی تنظیم آر ایس ایس کے ایک مقامی لیڈر بھی شریک تھے۔

مذہب تبدیل کرنے والوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنی مرضی سے دوبارہ ہندو مذہب میں داخل ہوئے ہیں ، انھیں نہ کوئی لالچ دیا گیا اور نہ ان کے ساتھ کوئی زور زبردستی کی گئی۔

مذہب تبدیل کرنے والے لال محمد کا کہنا ہے کہ ہمارے والد ہندو مذہب پر عمل کرتے تھے، کسی کے بہکاوے میں آکر اسلام قبول کرلیا تھا اور نام لال محمد رکھ دیا لیکن اب ہم دوبارہ ہندو مذہب میں شامل ہوگئے ہیں، جسے ہمارے والد پہلے مانتے تھے۔

آر ایس ایس کے مقامی پرچارک کیلاش چندر سری واستو نے کہا کہ سبھی افراد نے اپنی مرضی سے ہندو مذہب اختیار کیا، ان افراد کے گھر والوں نے کسی وجہ سے اسلام قبول کیا تھا لیکن اب یہ گھر واپس آ رہے ہیں اور گھر واپسی پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔


مزید پڑھیں : گجرات اسمبلی میں گائے ذبح کرنے والے کو عمرقید کی سزا دینے کا قانون منظور


خیال رہے کہ آر ایس ایس اس عمل کو ‘گھر واپسی’ کا نام دیتی ہے، ‘گھر واپسی’ ہندو نظریاتی تنظیم آر ایس ایس کا ایک اہم پروگرام ہے اور اس کے سربراہ موہن بھگوت کئی مرتبہ اس کا دفاع کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست یو پی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے نامزد کردہ وزیر اعلیٰ یوگی ادیتیا نے کچھ روز قبل ہی وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالا ہے۔ منصب پر فائز ہوتے ہی وزیر اعلیٰ نے پوری ریاست میں گوشت کی دکانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

اس سے قبل ریاست گجرات میں بھی ریاستی حکومت نے گائے ذبح کرنے والوں کے خلاف سخت ترین اقدامات کرتے ہوئے ذبح کرنے والے کے لیے عمر قید کی سزا تجویز کی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -