The news is by your side.

Advertisement

جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پر 22 مسافر پکڑے گئے ‏

جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانے والے 22 مسافروں کو پکڑ لیا گیا۔ ‏

تفصیلات کے مطابق جنا ح انٹر نیشنل ایئرپورٹ کراچی پر محکمہ صحت سندھ نے کارروائی کرتے ‏ہوئے جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانے والے 22 مسافروں کو روک لیا۔ ‏

محکمہ صحت کے عملے نے مسافروں کے کورونا سرٹیفکیٹ چیک کیے تو وہ جعلی نکلے۔ مسافر ‏غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز سے دبئی جانا چاہ رہے تھے۔

ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ زیادہ تر مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت تھے۔ ایئرلائن نے ‏مسافروں کو آف لوڈ کردیا اور سفر کی اجازت نہیں دی۔ ‏

محکمہ صحت نے آف لوڈ ہونے والے22 مسافروں کو ایف آئی اے ایمیگریشن کے حوا لے کرنے ‏کی کوشش کی تاہم ایف آئی اے نے جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافروں ‏کے خلاف کارروائی کر نے سے انکار کر دیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں